مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرا ن کے صوبہ کہگیلویہ وبویراحمد میں 5 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ کہگیلویہ وبویراحمد اچانک شدید زلزلے سے لرز اٹھا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 2 جبکہ اس کی گہرائی 8کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ۔ ذرائع کے مطابق زلزلے سے ایران کے مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔ امدادی ٹیمں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
ایرا ن کے صوبہ کہگیلویہ وبویراحمد میں 5 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔
News ID 1880441
آپ کا تبصرہ